ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ ، خاتون کو کروڑں درہم ملیں گے۔ خلیجی خبر رساں ادارے دی نیشنل نیوز کی خبر کے مطابق ابوظہبی کی سول فیملی عدالت کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے علیحدگی کیس کا غیر معمولی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق برطانیہ میں شادی کرنے والا جوڑا جو اب ابوظہبی میں رہائش پذیر ہے، جوڑے کی جانب سے مارچ 2025 میں علیحدگی کیلئے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا گیا۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ شوہر کا تعلق برطانیہ جبکہ خاتون کا تعلق امریکا سے ہے، تاہم ابوظہبی میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے دونوں نے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو علیحدگی حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے کے تحت خاتون کو 10 کروڑ درہم کی رقم ملے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ابوظہبی میں کسی بھی غیر ملکی خاتون کو علیحدگی کے نتیجے میں ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ جبکہ علیحدگی کے سمجھوتے کے تحت خاتون کے شوہر کو بھی بڑی رقم ملے گی، تاہم رقم کی تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ابوظہبی کی
پڑھیں:
کراچی: پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر جام گوٹھ میں پلاٹ کے تنازع پر محلے دار آپس میں لڑ پڑے۔
پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران گولیاں چلنے سے نسرین نامی خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صبح محلے داروں میں آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد صلح ہو گئی، لیکن اس کے باوجود محلے دار آپس میں دوبارہ لڑ پڑے۔
واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، جائے وقوع سے پولیس نے 30 بور کے پستول کے 7 خول تحویل میں لے لیے ہیں۔