ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنسنے کے بعد حرا مانی کا جذباتی ویڈیو پیغام وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنسنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے اثرات پر بات کرتی نظر آئیں حرا مانی نے بتایا کہ اس لمحے انہیں شدید خوف محسوس ہوا اور ایسا لگا جیسے وہ دوبارہ کبھی اپنے بچوں سے نہیں مل سکیں گی انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات ان پاکستانیوں سے شیئر کرنا ہے جنہوں نے جنگ کے حالات میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتیں کیونکہ ہم سب بچوں والے لوگ ہیں اور ہمیں امن کی ضرورت ہے حرا مانی نے اپنی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ جب وہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں تو انہیں لگا جیسے زندگی تھم گئی ہو انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہم صرف اپنے بچوں کے ساتھ محفوظ رہنا چاہتے ہیں اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا اور ہمدردی کا اظہار کیا سوشل میڈیا صارفین ان کے اس ویڈیو پیغام پر بھرپور ردعمل دے رہے ہیں اور اداکارہ کے جذبے کو سراہ رہے ہیں
View this post on InstagramA post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)
.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔
پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔
پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا بھی جائزہ شامل تھا۔
پی اے اے ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کے منیجرز کو (پی اے اے) قیادت کی جانب سے تعریفی خطوط بھی جاری کیے گئے۔
Tagsپاکستان