کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص میں عظیم فتح ملنے سے ایک عرصے سے مایوس مسلمان خوش ہوگئے  ۔
مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے منعقد بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک عرصہ سے مایوسی کا شکار تھے اور فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے، آج پاکستان اور امت مسلمہ کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ منوایا، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے، پانچ گنا دگنی فوج پر فتح مبین ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا نے آپریشن کا نام سندور رکھا اور اس کو عورتوں کا آپریشن قرار دیا جبکہ پاکستان نے آپریشن کو بنیان مرصوص قرار دیا اور اپنا لوہا منوایا۔ پاکستان نے دشمن کے شہریوں پر نہیں بلکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ 1965 میں بزدل دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی ہم سرخرو ہوئے، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی، ہمیں اللہ پر توکل کی وجہ سے فتح ملی اور اس پر تکبر کے بجائے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ملک کو اسلام کے تابع بنائیں گے، ملک کی خدمت کے لیے جان و مال کی قربانی پیش کریں گے جبکہ پاکستان کو کرپشن اور رشوت سے پاک کریں گے۔
جلسے سے مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر مذہبی جماعت کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مفتی تقی عثمانی نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

پاک سعودیہ معاہدہ امت کے دفاع کیلئے : عبدالخبیر آزاد

اسلام آباد (خبر نگار) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخیر آزاد نے  پریس کانفرنس کے دوران مفتی اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم عظیم شخصیت تھے ان کے انتقال پر شدید افسوس ہوا ہے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ سے پوری امت کی دفاع ہوگاحرمین الشریفین کی تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاک سعودی عرب معاہدے سے پوری امت مضبوط ہوگی اسرائیل کی ظلم و زیادتی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے۔ اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے، بیت المقدس میں سجدہ ریز ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا
  • ہمارے پاس پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل آرہے ہیں، یہ دونوں عظیم انسان ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
  • امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سعودی مفتی اعظم مقرر
  • امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا
  • خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
  • میئر کراچی کا گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن)
  • بنیان مرصوص کے سائے تلے باغ جلسہ، مسلم کانفرنس کا بھرپور کردار ہو گا، مہرالنساء
  • مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے
  • پاک سعودیہ معاہدہ امت کے دفاع کیلئے : عبدالخبیر آزاد
  • حافظ نعیم الرحمن کا سعودی مفتی اعظم کی وفات پر اظہار افسوس