پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے غائب
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم میں ان کی ہیروئن تھیں۔
اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹرز سے بھی ان کی تصویر کو اسپاٹیفائی اور یوٹیوب میوزک سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں صنم تیری قسم 2 میں شامل کرنے سے بھی انکار کردیا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
یہی نہیں بلکہ بھارت میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا بھی ان کے گائے گانوں سے نام ہٹا دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
یہ اقدامات بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے بعد کیے گئے ہیں، جو پہلگام حملے کے ردعمل میں کیا گیا تھا جس کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم میں انٹری؛ ٹریلر نے دھوم مچا دی
بھولا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔
عمران اشرف کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں وہ ایک غیر قانونی تارک وطن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا حسین امتزاج ہے۔ عمران اشرف کے ساتھ بھارتی پنجابی گلوکار جسی گل بھی نمایاں کردار میں موجود ہیں۔
فلم کے ٹریلر کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو بے پناہ دعائیں دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسندوں نے کسی بھی پاکستانی اداکار کی فلم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔
فواد احمد کی فلم کو سینما گھروں کی زینت بننے سے روکا گیا اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس کے باوجود پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کسی بھارتی پنجابی فلم میں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستانی فنکاروں کو ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے 16 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب یہ 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔