ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی اور کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی چھاپہ مار کاروائیاں نے حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ کارروائیاں جمشید روڈ کراچی اور طارق روڈ کراچی پر کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ سلیم اور عقیل عباس کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا
ملزم عقیل عباس حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پایا گیا جبکہ مذکورہ نیٹ ورک مصدق اور حسنین نامی ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے آپریٹ کر رہا تھا۔ ملزم حمزہ سلیم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا۔
چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے مجموعی طور پر 45 لاکھ روپے (حوالہ پیمنٹس) برآمد ہوئے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 13 ہزار 500 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔
چھاپہ مار کاروائی میں ملزم عقیل سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول رسیدیں اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے پولیس حوالہ ہنڈی کرنسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے پولیس حوالہ ہنڈی قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث حوالہ ہنڈی
پڑھیں:
کراچی میں ایڈوکیٹ کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ناصر ملک کو قتل کرنے والا ملزم اُن کا قریبی رشتے دار ہے اور اُس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔
ڈاکٹر فرخ کے مطابق ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم اُس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ گرومندر کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جس کے بعد ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کو معطل کردیا گیا تھا۔
اُدھر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔