کومل اسلم : پلاسٹک بیگ مہم جاری ہے، 75مائیکرون پلاسٹک بیگ کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شادمان محکمہ ماحولیات دفتر میں اب تک کا ضبط کیا گیا 67ٹن پلاسٹک بیگ موجود ہیں،سڑسٹھ ٹن پلاسٹک بیگ کے لئے تاحال کوئی سولڈ پلان نہ بنایا جا سکا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سےماحول مزید خراب ہو،اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام الناس ،ماحول کا بے حد خیال ہے۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پلاسٹک بیگ
پڑھیں:
کس صوبے میں سب سے زیادہ گدھے؟ زراعت شماری کی تفصیلات جاری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی تازہ ترین زراعت شماری 2024 میں ملک کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کا انکشاف ہوا ہے، اور اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سب سے آگے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ تین ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو باقی تمام صوبوں سے واضح فرق کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ اگر تقابل کیا جائے تو پنجاب میں بلوچستان سے سترہ لاکھ 73 ہزار، خیبر پختونخوا سے سولہ لاکھ 21 ہزار اور سندھ سے تیرہ لاکھ 22 ہزار زیادہ گدھے موجود ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ دس لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ خیبر پختونخوا سات لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد سب سے کم یعنی چھ لاکھ 30 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف چار ہزار گدھے موجود ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں گدھوں کی آبادی اب 49 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
Post Views: 2