چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک  گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں،چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر  شی جن پھنگ نے چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کے  چوتھے  وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس سے  اہم خطاب کیا۔شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ  کے ساتھ  پانچ بڑے منصوبوں کا آغاز کرےگا تاکہ مشترکہ طور پر چین  لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی  تعمیر کی جائے۔

اپنے خطاب میں  شی جن پھںگ نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک  گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں۔ آزادی ہماری شاندار روایت ہے، ترقی اور احیاء ہمارے فطری حقوق ہیں اور  عدل و  انصاف ہماری  مشترکہ  جستجو ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کرپانچ بڑے منصوبوں کا آغاز  کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طورپر  ترقی و احیاء کے حصول اور  چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کوشش کی جائے۔پہلا  منصوبہ یکجہتی کا منصوبہ ہے جس میں  اگلے تین سالوں میں، چین ہر سال سی ای ایل اے سی کے رکن ممالک سے سیاسی جماعتوں کے300 عہدیداروں کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دے گا.

دوسرا ترقیاتی منصوبہ ہے۔   اس منصوبے میں چین لاطینی امریکہ سے مزید اعلی معیار کی مصنوعات درآمد کرے گا اور چینی کمپنیوں کو لاطینی امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دے گا۔

تیسرا  منصوبہ تہذیبی  ہے جس میں  چین-لاطینی امریکہ تہذیبی  مکالمے کی  کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا۔ چوتھا منصوبہ   امن کا منصوبہ ہے جس میں تمام فریق  انسداد آفات کے اتنظامات، سائبر سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد بدعنوانی، انسداد منشیات اور سرحدپار منظم جرائم پر ضرب لگانے میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔ پانچواں  منصوبہ عوامی    رابطوں کا  منصوبہ ہے جس میں  اگلے تین سالوں میں چین 3500 سرکاری اسکالرشپس، چین میں  10 ہزار   تربیتی مواقع، بین الاقوامی چینی اساتذہ کے لئے 500 اسکالرشپس، تخفیف غربت میں  تکنیکی صلاحیتوں کے لئے 300 تربیتی مواقع، ” چائنا برج ” پراجیکٹ کے تحت چین کا دورہ کرنے کے لئے 1000  گروہوں کو دعوت اور  “سمال اینڈ  اسمارٹ” ذریعہ معاش کے300  پروگرامز  کا آٖغاز کیا جائے گا  ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین پہلے مرحلے میں پانچ لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی نافذ کرے گا، اور مناسب وقت پر اس پالیسی کے دائرے کو   وسعت دے گا۔ سی ای ایل اے سی کے چیئرمین ملک  کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو، برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا، چلی کے صدر گیبریل بوریک اور نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر اور برازیل کی سابق صدر دلما روسیف نے  بھی  افتتاحی تقریب میں  تقاریر کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ کی چین-سی ای ایل اے سی  فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک  وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں چینی وزیر خارجہ کی چین-سی ای ایل اے سی  فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک  وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی  فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا... چین اور امریکہ کے مابین تعاون ہی مسائل کا درست حل ہے، چینی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا پاکستان کا سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک چین اور

پڑھیں:

ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی، اسلامی نظریاتی کونسل بیان سے پیچھے ہٹ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے پہلے اعلامیے میں رقم منتقلی یا نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی اور غیرشرعی قرار دیا تاہم بعد میںکونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحت جاری کردی۔

کونسل نے تصحیح نامہ کے عنوان سے وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا کہ اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لی ہے، حقیقتاً چند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی اور جس میں اراکین کی آرا مختلف تھیں۔

وضاحت میں کہا گیا کہ اراکین نے اس پر اگلے اجلاس میں ماہرین سے مشاورت کر نے کا کہا، چنانچہ فیصلہ ہوا تھا کہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں اس پر سیرحاصل بحث کی جائے اور متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے، زیر بحث مسئلے پر کونسل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں عبوری انتظامیہ کے لیے ٹونی بلیئر کا ممکنہ کردار، امریکی منصوبہ کیا ہے؟
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی
  • صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر
  • امریکی صدر کا مسلم رہنماؤں کے سامنے مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش
  • غزہ کا امن منصوبہ پیش، ٹرمپ چند روز میں بریک تھرو کا اعلان کر سکتے ہیں: سٹیووٹکوف
  • امریکی صدر نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کیلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا
  • ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی، اسلامی نظریاتی کونسل بیان سے پیچھے ہٹ گئی
  • نیویارک: عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور امریکی صدر کے اہم اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
  • اسلامی ممالک کے سربراہان کا امریکہ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کا ویزہ وار۔۔ مودی کی سفارتی شکست