سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا، میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سابق بھارتی جنرلز نے چینی جنگی ساز و سامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص میں پاک فوج چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال سے کر رہے ہیں، شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا، میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل پی ا ر شنکر میں پاکستان پاکستان کی مسلح افواج چینی جنگی چین سے
پڑھیں:
نیویارک: وزیراعظم کی ترقیاتی اقدام اجلاس میں شرکت، چینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کی، جس کا موضوع تھا: “Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development”۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی کی، جبکہ اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کی اس اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جنپنگ کے GDI ویژن کو خطے اور دنیا میں پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی چین کے وزیراعظم لی چیانگ چینی وزیراعظم سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس محمد شہباز شریف نیویارک