پاکستان ‘ بھارت کے ڈی جی ایم اوزکا رابطہ ‘ پہلارئونڈ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگارخصوصی +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر کا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔ میجر جنرل کاشف عبداﷲ اور لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھٹی کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔
پھینٹیاں لائیاں نے انڈیا نو پھینٹیاں لائیاں نے , چٹیاں کلائیاں وے گانے کی زبردست پیروڈی
مزید :