کینسر کی جلد تشخیص کیلئے ماہرین کی اہم تجویز!
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی ابتدائی علامات کے لیے سالانہ کی بنیاد پر خون کا ٹیسٹ کرایا جانا نصف مریضوں کی بیماری اگلی اسٹیج پر پہنچنے سے روک سکتا ہے۔
فی الوقت سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا سادہ سے خون کے ٹیسٹ علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص کرسکتے ہیں یا نہیں اور کیا اس سے بقا کی کوششوں میں بہتری آ سکتی ہے۔
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) اس وقت کچھ ٹیسٹ آزما رہی ہے جن میں گیلیری ٹیسٹ اور miONCO-Dx ٹیسٹ شامل ہیں۔
حال ہی میں جرنل بی ایم جی اوپن میں محققین کا کہنا تھا کہ لوگوں سالانہ (یا ہر دو سال میں) اسکریننگ بیماری کی جلد تشخیص کرنے اور کینسر کو اس اسٹیج تک پہنچنے سے روک سکتی ہے جہاں پر علاج فیل ہوجائیں۔
تحقیق میں ماہرین نے تیزی سے بڑھنے والے ٹیومر (جو دو سے چار برس تک پہلی اسٹیج پر رہتے ہیں) اور تیز جارح ٹیومرز (جو پہلی اسٹیج پر ایک سے دو برس تک رہتے ہیں) کا استعمال کیا۔
مطالعے میں مثانے، چھاتی، سروائیکل، باول، گردے، جگر اور بائل ڈکٹ، پھیپھڑے، اوویرین، لبلبے، پروسٹیٹ، جِلد اور خون کے کینسر جیسی کینسر کی اقسام کا جائزہ لیا گیا۔
تجزیے میں معلوم ہوا کہ خون ٹیسٹ کے ذریعے یونیورسل کینسر اسکریننگ سے کینسر کی جلد تشخیص میں عام صورت کے مقابلے میں بہتری آئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کینسر کی
پڑھیں:
پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
پنجاب میں سی سی ڈی نے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کو جڑ سے اکھاڑ کے رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے اس کامیابی پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ نقد انعامات کی سفارش کی ہے
فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ نقد انعام کی تجویز جبکہ ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے صفائے پر 80 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
اسی طرح ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف کاروائی پر 50 لاکھ انعام، لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ انعام اور حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کی ہلاکت پر بھی 50 لاکھ انعام کی تجویز دی گئی ہے۔
راولپنڈی جھاکا گینگ کے خلاف کاروائی پر 45 لاکھ نقد انعام کی تجویز اور سیالکوٹ کے گینگسٹر بلال عرف بھالو کے خلاف کارروائی پر 25 لاکھ نقد انعام کی تجویز دی گئی ہے
مزید برآں تجویز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کا بادام گل گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ نقد انعام دیا جائے ۔