بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نئی دہلی(اوصاف نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ایک بیان کہا کہ 14 سال ہو گئے ہیں جب پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 9 ہزار 230 رنز بنائے۔ اور رنز بنانے کی اوسط 46.
کوہلی بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان سے آگے سچن ٹنڈولکر (15921)،راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔36 سالہ کوہلی نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب ایک ماہ بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہونا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کوہلی نے
پڑھیں:
بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
سابق سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو نے انکشاف کیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے کہوٹہ یورینیم پلانٹ پر حملے کا خفیہ منصوبہ بنایا تھا تاکہ اسلام آباد کے ایٹمی پروگرام کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
رچرڈ بارلو کے مطابق اُس وقت بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی نے یہ منصوبہ مسترد کر دیا تھا، جسے انہوں نے ’افسوسناک فیصلہ‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ کارروائی ہو جاتی تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے تھے۔
ڈی کلاسیفائیڈ رپورٹس کے مطابق حملے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایران کو ممکنہ منتقلی روکنا تھا۔
بارلو کا کہنا ہے کہ اُس وقت امریکی صدر رونالڈ ریگن کی حکومت اس منصوبے کی سخت مخالف ہوتی، کیونکہ اس سے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف امریکی خفیہ جنگ متاثر ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے اس دور میں امریکا کی مجاہدین کو خفیہ امداد روکنے کی دھمکی دے کر اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کی تھی۔
کہوٹہ پلانٹ، جسے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نگرانی میں قائم کیا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان کے کامیاب ایٹمی تجربات (1998) کی بنیاد بنا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل افغانستان امریکا اندار گاندھی بھارت پاکستان ریگن سی آئی اے افسر رچرڈ بارلو