اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی بانی پی ٹی آئی سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے،پنجاب حکومت اور شریف خاندان مودی سے لڑنے کے بجائے ہم سے لڑ رہے ہیں، کیا عمران خان کو شہباز شریف فون نہیں کر سکتا.

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا اور مودی کو جواب دینے کے لیے عمران خان کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف کہہ رہا ہے کہ بھارت سے کشمیر میں جاری دہشت گردی پر بات چیت ہوگی، ہوسکتا ہے مجھے سننے میں غلطی ہو خواجہ آصف سے وضاحت لے لیں.

جنید اکبر کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفی دینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں علیمہ خانے کہا کہ کل سے آپ لوگوں کی رپورٹنگ دیکھ کر حیران ہوں، عمران خان نے جنید اکبر پر مزید بھروسہ کر کے تحریک چلانے کی ذمہ داری تھی. انہوں نے کہا کہ میڈیا کو لگتا ہے عہدہ بہت بڑی چیز ہے لیکن عمران خان کے لیے تحریک بڑی چیز ہے، تحریک انصاف کے لیے تحریک سے بڑھ کر کچھ نہیںعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ 20ماہ قبل میرا نام ای سی ایل میں شامل ہوا تھا، آج عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ دے دیا، اب دیکھتے ہیں فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں.

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جنید اکبر نے اب تک استعفی کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو آگاہ کر چکے کہ پبلک اکاﺅ نٹس کمیٹی سے مستعفی ہو جائیں. شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلئے لازم ہے واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق عمران خان کا پیغام قیادت کو پہنچایا تھا.

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں دوسری جانب جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے مجھے ہدایت مل چکی ہے، آفیشل چینل سے پیغام ملتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے پیغامات پہلے بھی مل رہے تھے، میں عمران خان کی امانت انہیں لوٹانے کو تیار ہوں مجھے حکم ہوا تو پارٹی عہدہ بھی چھوڑدوں گا.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان جنید اکبر کا کہنا

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف