نوازشریف سینٹر آف ایکسیلینس میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی، وزیرتعلیم پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے قیام بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم نے سینٹر آف ایکسیلنس کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیر اعلی پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس کا خود افتتاح کریں گی۔
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب کے انتظامات وزیر اعلی کے شایان شان کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس ای سی ای رومز، جمنازیم، سوئمنگ پول اور دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات پر مشتمل ہوگا اور ابتدائی تعلیم کے لئے بچوں کی تخلیقی،فکری اور سماجی نشوونما کے ضمن میں جدید تعلیمی ماحول فراہم کرے گا۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سہولیات کے تناظر میں چھوٹے بچوں کا جم خانہ کہلائے گا جبکہ یہاں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ اوائل عمری میں بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نواز شریف، مریم نواز چھانگلہ پہنچ گئے
مری(طفیل عباسی )سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چھانگلہ پہنچ گئے،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے وجھیکاگلی اسلام آباد سے کے پی کے میں اپنی رہائش گاہ چھانگلہ گلی پہنچے،وہ چھانگلہ گلی میں اپنے گھرمیں قیام کرینگے، قائدن لیگ میاں محمد نواز شریف،وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے، جشن آزادی کی آمد کے باعث مری اورگلیات خیبر پی کے میں ملک بھرسے آنیوالے سیاحوں کا رش دیکھاجارہا ہے۔