علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اجلاس میں نو منتخب اراکین کابینہ نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت اور دلیرانہ قیادت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ملک وملت کی ترقی واستحکام کیلئے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت نومنتخب مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی صدر علماء ونگ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر ظہیر عباس نقوی، مرکزی سیکریٹری رابطہ و ترجمان شہریار رضا زیدی، مرکزی آفس سیکرٹری و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اقرار حسین، صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار نقوی اور مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ تصور حسین مہدوی سمیت سلیم عباس صدیقی شریک تھے۔
اجلاس میں موجودہ قومی وبین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اطمنان کا اظہار کیا گیا، نو منتخب اراکین کابینہ نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت اور دلیرانہ قیادت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ملک وملت کی ترقی واستحکام کیلئے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس
اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی ڈویژن میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس وزیر منصوبہ بندی و توانائی ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناصر حسین شاہ نے کی جبکہ سینئر رہنماؤں خورشید شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، سینیٹر وقار مہدی اور اعجاز جاکھرانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے منتخب پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل اسکیموں، ان کی ترجیحات اور عمل درآمد پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے ہدایت دی کہ شہر میں جاری پرانی ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل (یو سی) کی سطح پر صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی اسکیموں کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ ناصر حسین شاہ نے سولر اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ پانی کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور ترقیاتی عمل میں عوام کی سہولت اور معیارِ زندگی کی بہتری کو مقدم رکھا جائے گا۔