اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
انقرہ(آئی پی ایس) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’’قیمتی بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
صدر اردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں، جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
صدر اردوان نے ٹویٹ کے آخر میں “پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!” بھی لکھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عدنان کی شہیدملک محبوب کے گھر آمد، فاتحہ خوانی پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر قیدیوں کا تبادلہ غزہ پر اسرائیل کا خوفناک حملہ، 28 فلسطینی شہید، یورپی اسپتال کے قریب 9 بنکر بسٹر بم گرائے گئے ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز کے اندر گھس کر مارا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر رانا ثنا اللہ کا پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے
پڑھیں:
کامران ٹیسوری کے مطابق ’بھائی‘ آرہے ہیں، یہ بھائی کون ہیں؟
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک تقریب میں کہا کہ بھائی واپس آرہے ہیں، وہ سب ٹھیک کر دیں گے۔
اس بیان کے بعد سب کو لگا کہ شاید یہ اشارہ الطاف حسین کی جانب ہے، لیکن ان کے حوالے سے بھی خبر گردش میں ہے کہ انہوں نے تو ایم کیو ایم ختم کر دی ہے، اور وہ اپنی خراب صحت کے ساتھ اور پاکستان کی عدالتوں میں اشتہاری ہونے کے بعد پاکستان کیسے آئیں گے؟
یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل
اس حوالے سے وی نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کچھ ذرائع سے رابطہ کیا تو ان کے اندازے کچھ اور ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کے بھائی والے بیان سے الطاف حسین مراد نہیں تھے، بلکہ ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی ہے۔
بھائی تو الطاف حسین تھے، اور اگر وہ نہیں تو پھر کون؟
اس حوالے سے مزید ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کو نئی شکل میں لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس ’بھائی‘ سے مراد حال ہی میں عدالت سے بری ہونے والے منہاج قاضی ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا دماغ تیز چلتا ہے اور ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اس جماعت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک نئے چہرے کی ضرورت ہے، جو شاید منہاج قاضی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کے کنسرٹ روکنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیوں آستینیں چڑھا لیں؟
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان ایک نئی شکل میں نظر آئے گی۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا پھر سے تشدد کی سیاست شروع ہونے کا امکان ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ منہاج قاضی، جنہیں ’مولانا‘ بھی کہا جاتا ہے، کا چہرہ تشدد پر یقین نہیں رکھتا۔ ان کی واپسی کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے تاکہ کراچی میں مقیم اردو بولنے والوں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے مصطفی عزیز آبادی نے وی نیوز کو بتایا کہ الطاف حسین نے پارٹی ختم نہیں کی، یہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے جسے انہوں نے پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی تھی اور رہے گی، چاہے جس شکل میں بھی ہو۔
انہوں نے کامران ٹیسوری کے بیان سے متعلق کہا کہ انہیں علم نہیں کہ وہ اب بھائی کس کو کہہ رہے ہیں، لیکن ایم کیو ایم لندن، جو اصل ایم کیو ایم ہے، اس کا اس بیان سے نہ تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس پر کچھ کہنا چاہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الطاف حسین بھائی کامران ٹیسوری گورنر سندھ منہاج قاضی نائن زیرو