پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔ مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔
(جاری ہے)
اٴْنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کو پتہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو بھی ہم نے بھارت سے مقابلہ جیتا تھا اور 10 مئی 2025ء کو بھی ہم نے مقابلہ 0-6 سے جیتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فضائیہ نے مریم نواز کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا کامیاب انعقاد
الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔
جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت اور کنسرٹ کی ابتدا میں میوزیشنز نے لائیو قومی ترانہ بچایا۔
جشن آزادی اور معرکہ حق میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے معروف اور نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گا کر شہریوں سے خوب داد وصول کی۔
میوزک کنسرٹ میں فیملیز، لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا
میوزک کنسرٹ میں شائے گل، بلال سعید اور سجاد علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔