نومئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے،مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز

فیصل آباد(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 10 مئی کا مقابلہ پاکستان نے 0-6 سے جیت لیا، افواج پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ یہ تقریب جنگ کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی، آج ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے، آج سبز ہلالی پرچم سربلند ہے، نئی نسل میں وطن کیلئے جذبہ دیکھ کر دلی خوشی اوراطمینان ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ تعداد اور وسائل میں ہم سے بڑا تھا، افواج پاکستان نے جنگ لڑی اور قوم نے ان کو سپورٹ کیا، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، آج تمام پاکستانیوں کو خود پر فخر ہے، ہم صرف جنگ نہیں جیتے بلکہ تمام بچوں کا مستقبل روشن ہوا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پہلے بھی کہتی تھی بچوں کو اداروں کے خلاف نفرت اور تقسیم سکھائی جا رہی ہے، ہم نے شاہراہوں پر جہازوں کے ماڈل تاریخ یاد رکھنے کیلئے لگائے گئے، ماضی میں ہمارے جہازوں کے ماڈلز کو آگ لگائی گئی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی، آگ لگائی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کے جوانوں نے ہی رافیل کو مار گرایا، آج پاک فضائیہ کے طیاروں اور پائلٹس نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، آج یہ افواج قربانیاں نہ دیتیں تو جنگ میں فتح کیسے ملتی؟ فوجی وردی کی تضحیک کی گئی، مذاق اڑایا گیا، آج اس ہی وردی کو پہن کر افواج کے جوان سرحدوں پر شہید ہوئے ہیں، آپ بچوں نے اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا۔

انہوں نے کہا کہ غازیوں کی خیریت دریافت کرنے خود سی ایم ایچ لاہور گئی، غازیوں سے کہا آپ نے جان خطرے میں ڈال کر وطن کی حفاظت کی ہے، مجھے ایک غازی نے کہا سوجانیں بھی ہوتیں تو وطن پر قربان کر دیتا، نوازشریف نے کہا تھا ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، آج ثابت کر دیا کہ ہم 9 مئی والے نہیں بلکہ 28 مئی اور 10 مئی والے لوگ ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نوازشریف کو کہا گیا آپ پر مختلف پابندیاں لگ جائیں گی، نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت کہا یہ میرے وطن کے دفاع کا معاملہ ہے، آج مخالف ملک پاکستان پر میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، دشمن کو معلوم ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ہم نے 28 مئی کو مقابلہ 5-6 سے جیتا ، ہم نے 10 مئی کو مقابلہ 0-6 سے جیتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہاں موجود بچے 28مئی اور10مئی والوں کے جان نشین ہیں، آرمی چیف، ایئرچیف، نوازشریف اور فتح میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میں نے کہا تھا آپ نے نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا، آپ کا ہر اٹھنے والا قدم ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی کا آلہ کار نہیں بننا بلکہ وطن کی بہتری کیلئے لبیک کہنا ہے، آپ نے نفرت کی سیاست کو رد کیا ہے، آپ نے تقسیم کی سیاست کو رد کیا ہے، آپ نے دنیا کو بتادیا کہ مشکل کے وقت افواج اورملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ منفی باتیں پھیلائی جاتی تھیں کہ نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، آج وہی نوجوان میرے سامنے بیٹھے ہیں، پنجاب کے وزیر تعلیم اور ان کی ٹیم کو شاباش، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات رات دن آپ کی خدمت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ،درخواست دائر تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا، بھارت کی ہٹ دھرمی تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری پاکستان نے بھارت کو سیزفائر کے بدلے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ، امریکہ کی بلواسطہ تصدیق پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئیں سزاوں کو درست قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے مئی والے مئی کو

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ