100 الیکٹرک بسیں آج چین سے پاکستان روانہ ہو جائینگی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے یانٹائی بندرگاہ پر 100 مزید الیکٹرک بسوں کا بیڑا لوڈ کیا جا رہا ہے، جو توقع ہے کہ آج رات روانہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بسیں پنجاب کے اُن اضلاع کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں جہاں پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ 100 الیکٹرک بسیں آج رات تک چین سے پاکستان کیلئے روانہ ہو جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کے یانٹائی بندرگاہ پر 100 مزید الیکٹرک بسوں کا بیڑا لوڈ کیا جا رہا ہے، جو توقع ہے کہ آج رات روانہ ہو جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ بسیں پنجاب کے اُن اضلاع کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں جہاں پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا، جن میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، یہ جدید اور ماحول دوست بسیں ایئر کنڈیشنڈ ہوں گی، ان میں وائی فائی کی سہولت موجود ہو گی اور مکمل طور پر خودکار ٹکٹنگ سسٹم سے لیس ہوں گی۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے لیے قابلِ رسائی ڈیزائن کے ساتھ یہ بسیں پنجاب کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور باعزت سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے نے کہا کہ روانہ ہو
پڑھیں:
پنجاب کے ہونہار طلبہ کیلئے سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا، مریم نواز
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں، مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دیے جائیں گے اور اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی، گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں طلبہ کو وہ صلاحیتیں اور مواقع دیے جارہے ہیں جن کے نوجوان حقدار ہیں، ہونہار سکالر شپ کے اگلے فیز کے لیے پورٹل پھر کھل چکا ہے۔ طلبہ یقین کے ساتھ ہونہار سکالرشپ کے لیے اپلائی کریں اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں، طلبہ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر ہے۔