پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
فوٹو بشکریہ ایکس
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔
مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔
لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کو پتہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 28 مئی 1998ء کو بھی ہم نے بھارت سے مقابلہ جیتا تھا اور 10 مئی 2025ء کو بھی ہم نے مقابلہ 0-6 سے جیتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا۔
جنید صفدر کا رشتہ نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی عائشہ سیف سے ہوئی تھی جو کہ تقریباً ایک برس کے بعد ہی 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔