پاک کویت چوتھے دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان اور کویت کے درمیان چوتھے دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات ہوئے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرقِ وسطیٰ شہر یار اکبر اور کویتی وفد کی قیادت اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ برائے ایشیائی امور نے کی۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور کویت نے ایک ارب ڈالر کا مائننگ فنڈ قائم کرلیامذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، قونصلر امور اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت نے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے روابط اور باہمی تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاک کویت مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں باہمی رضا مندی سے طے شدہ تاریخ پر ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔