یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک بھارت کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ کراچی میں یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کیلئے ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی اور اس کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں پانی بہے گا یا مودی کا خون بہے گا، بھارت کی سوچ کچھ اور تھی لیکن اللہ نے انہیں رسوا کیا، 7 مئی کو بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا، اسی وقت پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے دنیا کا بہترین طیارہ تو لے لیا لیکن اس کے پاس بہترین پائلٹ نہیں تھے، بھارت کو اسی دن سمجھ جانا چاہیے تھا کہ جنگ اس کے بس کی بات نہیں، دوسرے دن اسرائیلی ڈرونز بھیجتے رہے اور وہ یہاں گرتے رہے، اس جنگ کا سندھ میں پہلا شہید مختار لغاری ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کہ کراچی کی بندرگاہ تباہ ہوگئی، بھارتی چینلز دیکھنے پر لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں، بھارتی چینلز نے اپنے جھوٹ پر معافیاں مانگیں، 10 مئی کو چند گھنٹوں میں پاک افواج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، یہاں تک کہ انڈین ملٹری کے ترجمان نے پاکستان کو رُکنے کیلئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے سرنڈر کے اعلان پر بھارتیوں نے مودی پر تنقید کی، فجر سے شروع ہونے والا آپریشن بُنیان مرصوص عصر پر ختم ہوگیا، اللہ کا شکر ہے اس نے یہ کامیابی عطا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی چینلز مراد علی شاہ نے کہا کہ افواج نے کہ بھارت

پڑھیں:

بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے 15 اگست کو اپنے یوم آزادی سے قبل سکیورٹی پابندیوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری عوام بھارتی یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر چکے ہیں، اور اسی تناظر میں قابض انتظامیہ نے وادی کو ایک وسیع فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ پورے مقبوضہ خطے کے 20 اضلاع، بالخصوص لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں، اضافی فوجی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو روک کر سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت: کشمیر کے یوم شہدا پر وزیر اعلیٰ بھی مقید

حساس مقامات پر ڈرونز، سی سی ٹی وی کیمرے، اور جدید سکیورٹی گرڈ سسٹم کے ذریعے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس وی کے بردی نے تصدیق کی ہے کہ فل ڈریس ریہرسل مکمل ہو چکی ہے اور سڑکوں پر فورسز کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

عوام اور انسانی حقوق گروپوں کا ردعمل

مقامی شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان سخت پابندیوں کو بنیادی انسانی آزادیوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی آواز دبانے میں ناکام رہے گی۔ ان کے مطابق، 15 اگست کو یوم سیاہ منانا کشمیری عوام کا ایک پرامن مگر مضبوط پیغام ہے کہ وہ بھارتی جابرانہ قبضے کے خاتمے تک اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے

واضح رہے کہ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، کرفیو نما پابندیوں اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی معمول کی بات ہے۔ کشمیری عوام اس دن کو بھارت کے قبضے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر مناتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا چین اور روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
  • چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے: وزیر اعلیٰ سندھ
  • ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا
  • صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • حب ڈیم سے پراجیکٹ افتتاح، کراچی کوابتدائی طورپر40 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا، وزیراعلیٰ
  • 1100 ارب کا وعدہ کیا، 11 روپے بھی نہ ملے، — وزیراعلیٰ سندھ وفاق پر برس پڑے 
  • امریکہ فیلڈ مارشل کو خطے میں سٹرٹیجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز
  • سربراہ بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز بیان، بھارت کی مزید جگ ہنسائی
  • بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت
  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا