Daily Pakistan:
2026-07-24@06:56:43 GMT

پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں حج کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کی شایان شان میزبانی میں کوئی کسر نہ رہ جائے اور وہ مکمل تحفظ اور آسان تر سہولیات کے ساتھ عبادت کرسکیں۔عرب میڈیا کے مطابق رواں برس حج کے لیے دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں عازمین کی آمد متوقع ہے۔اس موقع پر حاجیوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی طبی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ رہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے حج سیزن کے لیے آٹھ زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق ایک مستند آن لائن آگاہی فورم  کا اجرا کیا ہے۔جس میں صحت اور سلامتی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ صحت سے متعلق معلوماتی مواد عربی، انگریزی، فرانسیسی، فارسی، انڈونیشیئن، مالے، ترکی اور اردو زبان میں موجود ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی مقبول ترین 8 زبانوں میں رہمنائے صحت پورٹل کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین تک ان کی زبان میں معلومات کی فراہمی ہے۔بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ عازمین حج اپنے اپنے ملک سے میننگوکوکل میننجائٹس، کووڈ-19، پولیو مائیلائٹس اور زرد بخار کے ٹیکے لگوائیں۔علاوہ ازیں دائمی بیماریوں میں مبتلا عازمین کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مرض سے متعلق دستاویزات اور ادویات کی مناسب مقدار ہمیشہ ساتھ رکھیں۔عازمین حج سے خناق، تشنج، کالی کھانسی، پولیو، خسرہ، چکن پاکس اور ممپس سمیت بیماریوں کے لیے ویکسینیشن کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔

70 لوگوں کے قاتل نے سزائے موت سے پہلے ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا؟ آخری الفاظ سامنے آگئے

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی گئی کے لیے

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار