سعودی عرب میں حج کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کی شایان شان میزبانی میں کوئی کسر نہ رہ جائے اور وہ مکمل تحفظ اور آسان تر سہولیات کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں برس حج کے لیے دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں عازمین کی آمد متوقع ہے۔

اس موقع پر حاجیوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی طبی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ رہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے حج سیزن کے لیے آٹھ زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق ایک مستند آن لائن آگاہی فورم  کا اجرا کیا ہے۔

جس میں صحت اور سلامتی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ صحت سے متعلق معلوماتی مواد عربی، انگریزی، فرانسیسی، فارسی، انڈونیشیئن، مالے، ترکی اور اردو زبان میں موجود ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی مقبول ترین 8 زبانوں میں رہمنائے صحت پورٹل کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین تک ان کی زبان میں معلومات کی فراہمی ہے۔

بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ عازمین حج اپنے اپنے ملک سے میننگوکوکل میننجائٹس، کووڈ-19، پولیو مائیلائٹس اور زرد بخار کے ٹیکے لگوائیں۔

علاوہ ازیں دائمی بیماریوں میں مبتلا عازمین کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مرض سے متعلق دستاویزات اور ادویات کی مناسب مقدار ہمیشہ ساتھ رکھیں۔

عازمین حج سے خناق، تشنج، کالی کھانسی، پولیو، خسرہ، چکن پاکس اور ممپس سمیت بیماریوں کے لیے ویکسینیشن کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی گئی

پڑھیں:

مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مصر میں دنیا کا سب سے بڑا اور شاندار عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس نے اپنی عظمت اور تاریخی ورثے سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ اس میوزیم میں قدیم مصری تہذیب کے بیش قیمت نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں مشہور فرعون طوطن خامن کے مقبرے سے دریافت ہونے والے نایاب زیورات، فراعنہ کے ادوار کے عظیم مجسمے، قدیم فرعونی تختیاں اور دیگر قیمتی تاریخی اشیاء شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب نہایت رنگا رنگ اور شاندار تھی، جس میں فنکاروں نے روایتی مصری ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے دل موہ لینے والی پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی تھے، جنہوں نے قاہرہ کے قریب اہرامِ مصر کے سائے میں قائم اس عظیم میوزیم کا افتتاح کیا۔

یہ نیا عجائب گھر 120 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے تقریباً دوگنا بڑا ہے۔ اس عظیم منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • ’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا بیات کا ردعمل
  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • ہر چیزآن لائن، رحمت یا زحمت؟
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان