بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، شاندانہ گلزار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔
شاندانہ گلزار نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے۔
اب بہت ہوگیا معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈیل نہیں کریں گے شاندانہ گلزار پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعظم کی مذاکرات کی آفربانی اورپارٹی تک پہنچاؤں گا: چیئرمین پی ٹی آئی
ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں اور انہوں نے اپنے والد کےحوصلے سے متعلق دنیا کو بتایا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
بیرسٹرگوہرعلی خان نے مزیدکہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں یا پارٹی کو کبھی نہیں کہا کہ میرے لیے ڈیل کی کوشش کرو،بانی ہی ٹی آئی کے بچوں نے کہا کہ ان کے والد مضبوط ہیں اور ڈیل نہیں کریں گے،کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزیدکہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔