بلوچستان: تربت میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بلوچستان کے شہر تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم تنظیم کے 2 مسلح دہشتگرد مارے گئے
نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں نے رات گئے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کی، آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تربت میں فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس، لیویز، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے حکام پہنچ گئے۔
مرنے والے ایک شخص کی شناخت سنگانی سر کے رہائشی صبراللہ کے نام سے ہوگئی، رات کو ان افراد نے ایف سی کیمپ پر 4 راکٹ بھی فائر کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، ملزمان کا پیچھا کرکے سنگانی سر میں ایک گلی میں دہشتگردوں کو گھیرے میں لیکر ہلاک کردیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے، جسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔