اسرائیل کا غزہ آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) اہم ترین خبریں:
اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یورپی کونسل اور اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے غزہ میں اسرائیلی عسکری طریقوں پر شدید تنقید کی ہے۔ امریکہ نے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے پانچ مختلف ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا میں آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر اتنی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال بھی کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے میں امریکی حکومت لیبیا کو اربوں ڈالر کے منجمد امریکی فنڈز جاری کرے گی۔این بی سی کے ذرائع کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا اور اسرائیل کو اس بات چیت سے آگاہ رکھا گیا ہے۔
سات یورپی ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’’اپنی موجودہ پالیسی ترک کرے اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے۔
‘‘ایک مشترکہ بیان میں آئس لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، مالٹا، سلووینیا، اسپین اور ناروے کے رہنماؤں نے کہا، ’’غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے جاری انسانی ساختہ انسانی تباہی کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔‘‘
سات یورپی ممالک کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا، ’’50 ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اگر فوری کارروائی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید بہت سے لوگ بھوکے مر سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مزید فوجی کارروائیوں سے باز رہنے کا بھی مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی یا بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا۔
یہ خط ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ غزہ کو امداد کی فراہمی کے لیے امریکی حمایت یافتہ متبادل تجویز پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی مسلسل 75ویں روز بھی روکے جانے کے بعد انہوں نے کہا، ’’جو امداد کی تقسیم کے لیے متبادل طریقہ تجویز کر رہے ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک منصوبہ موجود ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس ایک مؤثر منصوبہ موجود ہے اور فلسطینی علاقے میں داخل ہونے کے لیے امدادی سامان کے ایک لاکھ 60 ہزار ’ریلیف پیلٹس‘ تیار ہیں۔
ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا، ’’سرحد پر ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیاء کے ہزاروں ٹرک کھڑے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں ’وسیع پیمانے پر حملے‘ اور اپنے ’فوجیوں کو متحرک‘ کر رہی ہیں۔
اس اعلان سے پہلے ہی اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری شروع کر رکھی تھی۔
جمعے کے روز فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے خبر دی تھی کہ جمعرات کی شام سے شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس لائیو بلاگ میں مشرق وسطیٰ اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے سامنے آنے والی اہم ترین خبریں شامل کی جائیں گی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ انہوں نے
پڑھیں:
پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ملک کی ساحلی پٹی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے آج کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دوسرے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025 کے افتتاحی موقع پر کہی۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان کی منفرد جغرافیائی حیثیت اسے مشرق و مغرب کے درمیان قدرتی پل اور تجارت، جدت اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم راستہ بناتی ہے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نیلی معیشت، قابل تجدید توانائی، ماہی گیری، معدنی وسائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بندرگاہوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر نے مزید کہا کہ یوران پاکستان پلان کے تحت حکومت کا ہدف 2035 تک ملکی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر تک وسعت دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو شپ بلڈنگ، لاجسٹکس، میرین بایوٹیکنالوجی، ایکوا کلچر اور ساحلی سیاحت میں شراکت داری کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو بحری صنعت میں پائیدار ترقی کے راستے ہموار کرے گی۔
ادھر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اور کانفرنس پاکستان کی نیلی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس اور ایکسپو میں 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں جن میں 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی شامل ہیں، جبکہ 44 ممالک کے 133 مندوبین بھی موجود ہیں۔
وائس ایڈمرل نے کہا کہ اس موقع پر B2B اور B2G ملاقاتیں، معاہدوں پر دستخط اور نیلی معیشت، پائیدار ترقی کے امکانات پر بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔