آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے:امریکی اخبار میں مضمون
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مضمون میں آپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے، بھارت کومنہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیرقومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔
مضمون کے مطابق طاقت ور پڑوسی سے جنگ جیت کر پاکستان نے سنگین مسائل فی الوقت پس منظر میں کر دیے جبکہ عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی بحرانوں کا شکارپاکستان فاتح ملک کے احساس میں ہے۔
امریکی اخبار کے مضمون میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے پاک افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالیں۔
انڈے60روپے فی درجن مہنگے، مرغی کا گوشت970روپے فی کلو ہو گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی اخبار بنیان مرصوص پاک فوج
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔