آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جنوی وزیرستان میں قبائلی مشران کا اہم جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وانا:
جنوبی وزیرستان (وانا) میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوا۔
جرگے میں مقامی کمانڈر اور مشران نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جرگہ میں گرگورے اور غنڈک کے زمینی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور مشران سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔
ملکان و مشران نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام و سیکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
جرگے میں معززین، علماء کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مشران نے امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔