امریکی اخبار نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
اخبار کا لکھنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے۔
’بنیان مرصوص‘ میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان نے دس گنا بڑی معیشت سے برابری کی سطح پر بات چیت کر کے جنگ بندی کروائی۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے مسلح افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خارجہ پالیسی فعال، سعودی عرب کیساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ اہم کامیابی ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے۔ پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔
سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بدلتی دنیا میں پاکستان کے کردار کے عنوان پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزارانسانی جانوں کی قربانی دیں۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا، جنگ کے دوران پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم،نائب وزیراعظم،فیلڈمارشل کااہم کردارہے ۔
وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی،عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کااعتراف کیا، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، دوست ملکوں سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کوسفارتی سطح پربڑی کامیابیاں ملیں، پاکستان نے 14 سال بعد ایس سی اوکانفرنس کی کامیاب میزبانی کی اور دنیابھرکے سربراہان مملکت نے ایس سی اوکانفرنس میں شرکت کی۔