دشمن اب کسی بھی ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا ، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے اور مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی ، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بعدازاں سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعائے خیر کرائی اور ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مرکز مصطفی وزیر داخلہ
پڑھیں:
ایشیا کپ؛ ٹرافی نہ ملنے پر بھارت آگ بگولہ، محسن نقوی کیخلاف سازش شروع
بی سی سی آئی ایشین چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر آگ بگولا ہوگیا۔ بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں سازش کے بیج بونے لگا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل دو گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے۔ٹیسٹ ممالک میں سے بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ ہے جب کہ سری لنکا بھارت کی جانب ہے تاہم افغانستان کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف چلاجاتا ہے۔
دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، بی سی سی آئی سے نہ معافی مانگی نہ مانگوں گا، اگر بھارت واقعی ٹرافی وصول کرنا چاہتا ہے کہ بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی وصول کرلے۔