فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
گجرانوالہ(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گجرانوالہ میں مرکز مصطفے کا دورہ کیا اور مختلف سیکشن دیکھے۔
محسن نقوی کی مرکز مصطفے کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفے کے مثالی کردار کو سراہا اور طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی۔ عظیم فتح پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔
مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا۔ قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالٰی کی مدد شامل حال رہی۔
سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفے مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعا خیر کروائی۔ ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت بھول گیا تھا پاکستانی قوم اور افواج کبھی نہیں جھک سکتے، ترجمان پاک فوج پاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں اہم تقرریوں کے لیے افسروں کے انٹرویو مکمل پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عربCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی قوم وزیر داخلہ مرکز مصطفے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی پمزاسپتال پہنچ گئے، آزادکشمیرمیں زخمی ہونےوالےپولیس اہلکاروں کی عیادت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی کے باوجود آپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کسی کو اجازت نہیں جائے گی۔
انہوں نےمزید کہا کہ چند شر پسند عناصر دشمن کی ایما پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔