قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعہ کے قریب بم دھماکہ ، 3افراد شہید، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز

کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں امن دشمن عناصر نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی، ایف سی قلعہ گلستان کے قریب واقع مارکیٹ میں جمعے کی شب ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو ایف سی قلعہ کے قریب ایک مصروف مارکیٹ میں کھڑی کی گئی تھی۔ریاض خان داوڑکے مطابق دھماکے میں ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے زخمیوں میں عام شہری شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی قلعہ گلستان پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ ایف سی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی قلعہ گلستان کے آس پاس کے حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں مکمل چوکسی برقرار رکھی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے خیرپختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کریم کنڈی پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر پاکستان کی صرف 35فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں ، فافن کی رپورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قلعہ عبداللہ ایف سی قلعہ کے قریب

پڑھیں:

بلوچستان سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

قلعہ عبداللہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں گلستان بازار میں جبار مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 1 شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع نے دھماکے میں 1 شخص کے جاں بحق، 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔
مزیدپڑھیں:کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں قلعہ عبداللّٰہ ایف سی قلعے کے قریب دھماکہ، 4 افراد شہید 20 زخمی
  • قلعہ عبداللہ، جبار مارکیٹ میں دھماکے سے 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی
  • قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعہ کے قریب بم دھماکہ اور فائرنگ، 3 افراد شہید
  • چمن میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد زخمی
  • بلوچستان سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات
  • قلعہ عبداللّٰہ ایف سی قلعے کے قریب دھماکا، 4 افراد شہید
  • بلوچستان؛ گلستان بازار میں دھماکہ، 4 افرادجاں بحق، متعدد زخمی
  • قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید