Daily Ausaf:
2025-11-03@10:01:06 GMT

بلوچستان میں دھماکا، 4 افراد شہید

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

چمن(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں چمن کے علاقے گلستان میں ایک مارکیٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے نمائندے اختر گلفام کے مطابق گلستان کے علاقے میں فوڈ پوائنٹ کے قریب دھماکا ہوا۔ یہ ریموٹ کنٹرول دھماکا تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں چھپایا گیا تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی وتحقیقاتی ادارے اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی

مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا
دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)میاں سعید نے کہا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا ، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔سی سی پی او کے مطابق ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فی الحال تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کے علاقوں کو سیل کرکے نفری تعینات کی گئی ، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
  • پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی
  • پشاور سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، پاک افغان مذاکرات کے دوران دہشتگردی کا نیا واقعہ