قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعہ کے قریب بم دھماکہ اور فائرنگ، 3 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں امن دشمن عناصر نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی، ایف سی قلعہ گلستان کے قریب واقع مارکیٹ میں جمعے کی شب ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو ایف سی قلعہ کے قریب ایک مصروف مارکیٹ میں کھڑی کی گئی تھی۔
ریاض خان داوڑکے مطابق دھماکے میں ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے زخمیوں میں عام شہری شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی قلعہ گلستان پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ ایف سی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی قلعہ گلستان کے آس پاس کے حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں مکمل چوکسی برقرار رکھی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ایف سی قلعہ
پڑھیں:
باجوڑ میں دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید 11زخمی
باجوڑ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقہ باجوڑ میں دھماکہ،،اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4افراد جاں بحق 11زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہیدہونیوالوں میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔