دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی‘ سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ گلستان مارکیٹ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، معصوم شہریوں کی شہادت پر دل شدید رنجیدہ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بلا شبہ قومی سلامتی کی جنگ ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گلستان دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد انجام تک پہنچائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاکپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔