UrduPoint:
2025-09-18@13:55:32 GMT
وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں انٹرنیشنل نرسز ڈے 2025 کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، پرنسپل کالج آف نرسنگ ڈاکٹر فرزانہ، ڈی جی نرسنگ طاہرہ پروین اور نرسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تین ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے۔(جاری ہے)
نرسوں کے جدید تقاضوں کے مطابق ریفریشل کورسز کروائے جا رہے ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں نرسیں بہترین فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔نرسنگ کا شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی مطابق نرسنگ شعبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب نرسنگ کے معیار کو یقینی بنانے اور نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نرسنگ کری کولم کو عالمی معیار کے مطابق اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے نرسنگ ایجوکیٹرز کی بھرتی، نرسز پریکٹیشنرز کے دائرہ کار میں وسعت اور ریموٹ ایریاز کی سٹوڈنٹس کو سکالرشپس و انسینٹوز دیئے جا رہے ہیں۔ رواں برس 1400 مزید سٹوڈنس سپیشل ایوننگ بیچ کو جوائن کریں گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے تمام نرسز کی خدمات کو بے حد سراہا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے خواجہ سلمان رفیق نے جا رہے ہیں کے مطابق
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبر کو کریں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 33 الیکٹرک بسیں سرگودہا شہر کے چھ روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہری بلکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرگودہا کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔ ان بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہیں اور کسی قسم کی آلُودگی پیدا نہیں کریں گی۔(جاری ہے)
اُنہوں نےبتایا کہ بسوں کے لیے چارجرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر جنرل بس سٹینڈ پر چار بیز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاہور روڈ بائی پاس پر ایک جدید اور باقاعدہ سٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس سروس کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے لاری اڈا پر چارجرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) ماجد بن احمد ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔