راجن پور: پولیس کی بروقت کارروائی، 6 افراد کے اغواء کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
راجن پور میں پٹرولنگ پولیس شاہوالی نے کارروائی کرکے 6 افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا۔
پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک شخص کو بلایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو سستا سامان فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بدین پولیس کی کارروائی، 3 آئس و چرس ڈیلرز گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)بدین پولیس نے 26 لاکھ روپے نوسربازی کے کیس میں مطلوب سمیت 3 آئس اور چرس ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔ایک کلو گرام آئس،2 کلو گرام سے زائد چرس،ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد۔اے ایس پی (یوٹی) آصف احمد اور ڈی ایس پی بدین طارق لطیف خانزادہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی اور اے ایس آئی لیاقت علی دلوانی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 3 چرس و آئس ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ چرس و آئیس ڈیلرز صدیق عرف پوپرو ملاح کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 412 گرام آئس اور 2100 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے شاہ جو کوٹ کے رہائشی بدنام زمانہ آئیس ڈیلر شاہنواز کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم 26 لاکھ روپے نوسربازی کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔ بدین پولیس نے شاھ جو کوٹ کے رہائشی آئیس ڈیلز ملزم علی ڈنو ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 190 گرام آئس گرام برآمد کرلی گئی ہے۔ بدین پولیس نے کارروائی کرکہ کڈھن شہر کا آئس ڈیکر نامی یاسین لوہار کے قبضے سے 108 گرام آئس برآمد کرلی ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزم یاسین لوھار موقع پر فرار ہو گیا۔