لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی چھوڑ کر چلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا اور یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلا موقع رہا جب پشاور زلمی اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں ناکام رہی۔
پلے آف کے اہم ترین مرحلے میں ہر ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اس کے اہم کھلاڑی نہ صرف ٹیم کا حصہ رہیں بلکہ اچھا پرفارم بھی کریں تاکہ ٹیم کی کامیابی یقینی ہوسکے، تاہم اس موقع پر لاہور قلندرز کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اس کا اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا کو ملکی ذمہ داریوں کے سبب لیگ چھوڑ کر جانا پڑا۔
واضح رہے کہ سکندر رضا انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے میزبان ملک کے خلاف ایک تاریخی ٹیسٹ میچ میں شرکت کریں گے۔ یہ ٹیسٹ میچ 2003 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب زمبابوے کی ٹیم انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی، جبکہ 2004 کے بعد پہلی بار زمبابوے کی کسی ٹیم کی انگلش سرزمین پر کسی بھی فارمیٹ میں شرکت ہے۔
سکندر رضا کا چلے جانا اس لیے قلندرز کے لیے بڑا دھچکا ہے کہ راؤنڈ میچوں میں انہوں نے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آل راؤنڈر نے 10 میچوں میں 232 رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 162.
لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سمین رانا نے سکندر رضا کی رخصتی کے موقع پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’سکندر رضا صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کی وابستگی، جذبہ اور توانائی نے ٹیم کے ہر فرد کو متاثر کیا۔ ہم ان کی کمی شدت سے محسوس کریں گے، لیکن ساتھ ہی ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ وہ اپنی قوم کی نمائندگی کے لیے جا رہے ہیں‘۔
دوسری طرف سکندر رضا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’لاہور قلندرز میرے دل کے بہت قریب ہے اور الوداع کہنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن قومی ذمہ داری سب سے پہلے ہے اور مجھے زمبابوے کی نمائندگی کا فریضہ سرانجام دینا ہے۔ میں دور سے ہر گیند پر نظر رکھوں گا اور اپنے بھائیوں کے لیے دعائیں کرتا رہوں گا۔ قلندرز ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے‘۔
Thanks you @lahoreqalandars for having me and giving me an opportunity to make our bond stronger and to make plenty of memories.
Thanks to our fans for their incredible support and love. Keep backing and supporting the team
Lastly Thank you Pakistan for everything… pic.twitter.com/bQW3wOZtA3
— Sikandar Raza (@SRazaB24) May 19, 2025
واضح رہے کہ لاہور قلندرز 22 مئی بروز جمعرات کو ایلیمینٹر کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی اور اگر اس میچ میں اسے شکست ہوتی ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز زمبابوے کی کے لیے ٹیم کی
پڑھیں:
ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ؛ علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی کامیابی
کراچی:علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑی 32ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 9میں سے 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کو گلے لگاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، تاہم مہوش علی سمیت 3 پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوگئے۔
بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ 3 عبداللہ نواز نے بھارت کے تونیت کو 0-3 سے شکست دے دی۔ عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 5-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھا، تاہم اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی انس علی شاہ کو بھارت کے یوشا نفیس نے سخت اور جان توڑ مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کر لیا۔
بوائز انڈر 15 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ نعمان خان نے ملائشیا کے کھلاڑی محمد اسماعیل کو کسی مزاحمت کے بغیر 0-3 سے زیر کر لیا۔ اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریان خلیل نے بھارت کے شیریانمنش کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے مات دے دی۔
بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف کو سیڈ 5 بھارت کے سبہاش کے ہاتھوں 0-3 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔ بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے ملائشیا کے میسور کو 0-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔
ویمن ایونٹ میں شریک تین علی سسٹرز میں سے دو کو کامیابی نصیب ہوئی۔
گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی چیونگ ہائی کرائی ماریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔
گرلز انڈر 15 میں سحرش علی نے ایک گیم ہارنے کے بعد سیڈ3 چیو یار چنگ (ہانگ کانگ) کو 1-3 سے مات دے دی تاہم علی سسٹرز میں سب سے بڑی بہن مہوش علی کو ہانگ کانگ کی سیڈ5 چونگ وائی لی نے 1-3 سے ہرا دیا۔
واضح رہے کہ چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شریک 11 میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی کامیاب رہے تھے۔ یحییٰ خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفیٰ خان بوائز انڈر 13 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہو کر چیمپیئن شپ سے باہر ہوگئے تھے۔