Nawaiwaqt:
2025-11-05@02:20:35 GMT

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور

پنجاب حکومت نے منشیات کے ملزمان کے خلاف مزید سخت قوانین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں منشیات کے خلاف بڑی پیش رفت، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام

اس سلسلے میں پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

ترمیمی بل کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق دفعات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بل کے مطابق عمر قید کی سزا والے منشیات کے مقدمات میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ عدالت کو دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے قبل بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھنا لازمی ہوگا۔

ترمیمی بل کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جبکہ ہائیکورٹ کے بینچ کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔

بل کے متن کے مطابق اس ترمیم کا مقصد منشیات کے مقدمات میں موجود قانونی خلا اور تاخیر کو ختم کرنا اور کارروائی کو مؤثر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے والے جارڈن گینگ کے ملزمان گرفتار

اس کے تحت سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور سیکشن 40 میں اپیل کے نظام کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے ماتحت کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب اسمبلی ترمیمی بل منظور منشیات قوانین وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور
  • ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے 15نومبر تک توسیع
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • پنجاب پولیس کا اسموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 28 مقدمات، 396 افراد پر جرمانے
  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • پنجاب،دفعہ 144میں 7روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار
  • پنجاب ، احتجاج، ریلیوں، دھرنوں و عوامی اجتماعات پر پابندی، دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی برقرار