بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ‘پولی گرافک ٹیسٹ’ کرانے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جھوٹ پکڑنے کا ‘پولی گرافک ٹیسٹ’ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاہور سے آئی ہوئی پولیس ٹیم جیل سے باہر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں مذکورہ ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ نے عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا
اس ٹیسٹ کے لیے جیل عملہ عمران خان کو بلانے کے لیے سیل میں گیا لیکن انہوں نے ٹیسٹ کے لیے جانے سے انکار کردیا۔
بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی واقعات سے متعلق تفتیش کے لیے لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جو عمران خان کے انکار کے بعد واپس چلی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر، علی محمد خان اور وکیل نیاز اللہ نیازی کو دہگل ناکے پر پولیس نے روک دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سے انکار کردیا بانی پی ٹی آئی کے لیے
پڑھیں:
خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔
خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔