9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرے گی تاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔
لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم، انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی شامل ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے سوالات کے ساتھ ساتھ پولی گرافک ٹیسٹ کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔ یہ ٹیسٹ 9 مئی کے حملوں، املاک کو نقصان پہنچانے اور عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں پولیس نے عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی۔لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعدعمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی تھی۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو ملک بھر میں فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں بانی پی ٹی آئی کو مرکزی کردار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولی گرافک ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی مئی کے
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔