بھارتی اسپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارتی اسپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتیا سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کو خیبرپختونخوا میں عوامی رد عمل کا سامنا، سیکیورٹی اہلکار کا اغوا ناکام
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔
بھارتی اسپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردانہ حملوں میں معصوم بچے جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی انتہاپسندوں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر مورد الزام سکیورٹی فورسز کو ٹھہرا رہی ہے، معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر دہشتگردانہ حملوں میں ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ایک مکروہ فعل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بے نقاب دفاعی ماہرین فتنہ الخوارج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دفاعی ماہرین فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو فتنہ الخوارج
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔