اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دفترخارجہ نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی فوج کا الزام مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خود 6 اور7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات کا مقصد اپنے قابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں، پاکستان کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کوویزا فری رسائی دیتا ہے۔

پی سی بی نے کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کو نشانہ

پڑھیں:

پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل سے حملہ کرنے کا بھارتی الزام غلط ہے:ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل سے حملہ کرنے کا بھارتی الزام غلط ہے. پاکستان کی طرف سے استعمال کیے گئے ہھتیاروں کی فہرست آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں موجود ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے بھارتی میڈیا کے پاکستان پر شاہین میزائل استعمال کرنے کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں بیان جاری کیا گیا ہے. جس میں دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے. ان بھارتی دعوؤں میں کہا گیا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران شاہین میزائل استعمال کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کی گئی ویڈیو کے بعد سامنے آئے.ان بھارتی دعوؤں میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کے استعمال کو دکھایا گیا .تاہم بھارتی فوج نے جب اپنے دعویٰ کو بے بنیاد پایا تو فوری طور پر ویڈیو کو ہٹا دیا گیا. تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے اس جھوٹے بیانیے کو پھیلا چکے تھے۔شفقت علی خان نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ کچھ بھارتی ذرائع ابلاغ اب بھی اس غلط معلومات کو پھیلانے میں مصروف ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے آفیشل ہینڈل نے اس معاملے پر کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی غلط معلومات کی مہم بھارتی آپریشن سندور میں ہونے والی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے حالانکہ یہ ناکامیاں پاکستان کی روایتی فوجی صلاحیتوں کے مظاہرے کا نتیجہ تھیں.   یہ من گھڑت خبریں بھارت کی جانب سے جنگ بندی اور پاکستان پر بے بنیاد ”جوہری بلیک میلنگ“ کے الزامات پر مبنی جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کی کوششوں سے بھی مطابقت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ہتھیاروں کی تفصیل آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں جاری کی گئیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن کے دوران درست نشانے پر مار کرنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فَتح سیریز میزائل F1 اور F2، استعمال کیے۔پاکستانی مسلح افواج نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا۔شفقت علی خان نے بتایا کہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جن فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی تفصیلات بھی 12 مئی کی آئی ایس پی آر پریس ریلیز میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلا تصدیق کے اشتعال انگیز مواد پھیلانا علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔ بلکہ اس سے سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزام کو مسترد کر دیا
  • پاکستان کی گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے بھارتی پروپیگنڈے کی تردید
  • پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی فوجی الزام مسترد کردیا
  • پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
  • گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں: دفتر خارجہ
  • دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا گیا
  • پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل سے حملہ کرنے کا بھارتی الزام غلط ہے:ترجمان دفترخارجہ
  • شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے، دفتر خارجہ