ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور:
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حالات یہ ہیں کہ ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں عوام پاکستان پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں مگر اس کے باوجود ملک کا کوئی پرسان حال نہیں دو کروڑ 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، پولیس سے نظام نہیں چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے سفارش ختم ہو چکی ہے، اب صرف رشوت کا بازار گرم ہے، جس ملک کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بادشاہت کی طرز پر حکومت کریں وہ ملک نہیں چل سکتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست کا مقصد ہونا چاہیے جو ملکی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک کے سیاست دان سیاست کا مقصد بھول گئے ہیں، ہم اپنی سیاسی سمت درست نہیں کرسکے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کا ںعرہ لے کر چلی لیکن بعد ازاں اقتدار کو عزت دو کا نعرہ اپنا لیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کیا ہونا ہے اس کی کوئی بات نہیں کرتا، سیاست کو نفرت میں بدل دیا گیا ہے، ایک دوسرے پر برتری کے لیے سیاست کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود جماعتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، اسٹیبلشمنٹ جماعتیں بناتی ہیں مگر ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) صرف سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہو رہا ہے جبکہ سیاست دانوں کی کرپشن بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں انصاف نہیں ہوگا وہاں ترقی ممکن نہیں، ملک میں سفارش ختم ہوگئی صرف پیسہ چلتا ہے۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہت برے ہیں، شاہد خاقان عباسی بہادر آدمی ہیں شہباز شریف نہیں۔
سابق صوبائی وزیر ضعیم قادری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، موجودہ سیاسی نظام میں طاقت نہیں کہ ملک کو أگے لے جا سکے، ایسے نظام کے خواہاں ہیں جہاں صرف اقتدار کا حصول ٹارگٹ نہ ہو۔
تقریب سے سابق وفاقی وزیر صحٹ ڈاکٹر ظفر محمود اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان ملک میں کہ ملک رہا ہے ملک کا
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔
یہ بھی پرھیں:’آئین میں لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو‘، شاہد خاقان عباسی نے یہ انوکھا مشورہ کیوں دیا؟
نیڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی معائنہ کے بعد انجیوگرافی کی، جس میں شریانوں میں بندش سامنے آئی۔ بعد ازاں ماہرِ امراضِ قلب نے دو اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کی حالت اب مکمل طور پر مستحکم اور تسلی بخش ہے، تاہم انہیں چند روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اہلِ خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام اور دباؤ سے گریز کی ہدایت دی ہے، جبکہ وہ زیرِ علاج ہیں اور ان کی مسلسل نگہداشت کی جا رہی ہے۔
قریبی رفقا اور سیاسی شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں