غزہ میں فلسطینیوں کو بھوک سے مرنے نہیں دیں گے؛ برطانیہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی غزہ میں تشدد کی شدت میں اضافے پر خوف زدہ ہیں۔
برطانوی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہیں کیونکہ یہ ہی واحد راستہ ہے جس سے یرغمالیوں کو رہائی دلائی جا سکتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم (برطانیہ، فرانس اور کینیڈا) مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے خوراک کی محدود مقدار کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینے کے حالیہ اعلان کو ناکافی قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ یہ بالکل ناکافی ہے کیونکہ جنگ بہت طویل ہوچکی ہے اور ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی غزہ کے اس حالیہ بحران پر حکومت کا تفصیلی پالیسی بیان جاری کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیئر اسٹارمر کہا کہ
پڑھیں:
25 اکتوبر کو پہلی پرواز، PIA کا برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا، جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں ہفتہ اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔
اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5بجے مانچسٹر پہنچے گی۔ اسی طرح مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے جس کا کرایہ انتہائی مناسب ہے،اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کی بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پُرجوش ہے، ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام سہولیات سے مزین سفری سہولیات فراہم کریں۔