امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں امریکی برآمدی کنٹرول کی نام نہاد مبینہ خلاف ورزیوں کے بہانے عالمی سطح پر چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول مخصوص ہواوے اسسینڈ چپس پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیےہیں ۔ بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات یکطرفہ پسندی ، غنڈہ گردی اور تحفظ پسندی کی مثال ہیں، جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات اور چین کے ترقیاتی حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں ۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدامات چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی پابندیاں عائد کرتے ہیں، لہذا کوئی بھی تنظیم یا فرد جو امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا مدد کرے گا ، وہ چین کے انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون سمیت دیگر قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اور اس حوالے سے اسے متعلقہ قانونی کارروائیو ں کا سامنا کرنا ہو گا ۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرکےسائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سےدوسرے ممالک کے حقوق کا احترام کرے۔ان کا کہنا تھا کہ چین امریکی اقدامات پر عمل درآمد کا باریک بینی سے مشاہدہ کرےگا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام مضبوط اقدامات اٹھائےگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز چینی صدر کا صوبہ حہ نان کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور چین کی روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات اور بحران کے سیاسی حل کی حمایت چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ غربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی اقدامات اقدامات پر
پڑھیں:
غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
سٹی42: غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک حکام کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2025 میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور غفلت برتنے پر 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو چالان کیے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کارروائیوں میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں، جن سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مؤثر لاء انفورسمنٹ اور بھرپور کارروائیوں کی بدولت گزشتہ دو ماہ میں ٹریفک حادثات کی شرح میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں