لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن اس کوشش سے اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کے لیے صرف خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔ فیصل واوڈا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، جبکہ نجم سیٹھی کی "چڑیا" اب عمر رسیدہ ہو چکی ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ چکا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی ایز کی رہائشی یا کاروباری جگہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا آسان کاروبار منصوبہ ایک گیم چینجر ہے، جس کے تحت 57 ہزار نئے کاروباروں نے ترقی کا نیا دروازہ کھولا ہے۔ تمام بڑے بازاروں میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا اور ہر بازار کے باہر الیکٹرک کارٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کاروباری سکیم "آسان کاروبار سکیم" وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی اور شہروں کی صفائی میں تاریخی اقدامات کئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے ایک قومی سوچ رکھنے والی جماعت رہی ہے، جس نے نہ کبھی صوبائیت کا کارڈ کھیلا، نہ ہی نہروں یا ڈیم جیسے جذباتی معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔

یہ بات انہوں نے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہی، جس میں شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت پر جانبداری اور ناتجربہ کاری کے الزامات لگائے تھے۔

“جسے ناتجربہ کار ٹیم کہا جا رہا ہے، وہ پنجاب میں انقلاب لا چکی ہے”

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا:”جس ٹیم کو شرجیل میمن ناتجربہ کار کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 سے زائد منصوبے مکمل کیے، جو صوبے میں ایک ترقیاتی انقلاب کی نشاندہی ہے۔”

“سندھ کا حال سب کے سامنے ہے”

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:”آپ نے 17 سال میں کراچی اور سندھ کو جس حال میں پہنچایا، اس کا رونا عوام آج بھی رو رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد ملنے والی بیرونی امداد کے باوجود سندھ میں آج بھی تباہی کے مناظر ہیں۔”

پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا کردار یاد رکھیں گے

انہوں نے مزید کہا:”پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا، اسے پنجاب کبھی نہیں بھولے گا۔”

  رضوان رضی کی حمایت پر تنازع

یاد رہے کہ یہ سیاسی کشیدگی اُس وقت سامنے آئی جب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت کی جانب سے صحافی رضوان رضی کی حمایت پر چلنے والی مہم کو “افسوسناک” قرار دیا تھا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • نون لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری
  • ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • ماں کا سایہ زندگی کی بڑی نعمت‘ اس کا نعم البدل کوئی نہیں: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف