بنوں میں نیوسبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنڈولہ: خوارج کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اکھاڑ دیا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے جہاں ان کا پولیس عملے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کمبے سے نیچے گرگیاجس کے نتیجے میں نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشوں سمیت سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: بھارت کابزدلانہ حملہ: ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کےلیےخطرہ بن گئی

بنوں میں موبائل، ڈی ایس ایل اور دیگر نیٹ سروس چوتھے روز بھی بدستور بند رہی، موبائل اور نیٹ سروس کی بندش سے مقامی صحافیوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارودی مواد بجلی سپلائی بندش بنوں ٹرانسفارمر حملہ دہشت گرد شدید فائرنگ موبائل نیٹ سروس نیو سبزی منڈی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بارودی مواد بجلی سپلائی ٹرانسفارمر حملہ شدید فائرنگ نیٹ سروس نیو سبزی منڈی پولیس چوکی چوکی پر

پڑھیں:

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا
خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،جس میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن سمیت اٹھارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاگیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی لاہور،منڈی بہائوالدین،خوشاب،بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ، نارووال،پاک پتن،بھکرمیں کی گئیں،انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق دہشتگرد پنجاب کے ایک شہرمیں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا،رواں ماہ میں4601 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد گرفتارکیے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدکریم علی رضامحمد عزیزمحمد علی،ہاشم ،نور الامین سلیم ،صدام وغیرہ کے نام سے ہوئی۔دہشت گردمختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی
  • کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی فائرنگ سے عادل حسین شہید