Daily Mumtaz:
2025-07-06@15:02:50 GMT

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید

ڈی آئی خان:ضلع بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشے اور شمسی پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس کے سبب نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی اور پولیس چوکی کے اندر تباہی مچ گئی۔

بنوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور چوتھے روز بھی بند ہونے سے مقامی صحافیوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا رہا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیس چوکی

پڑھیں:

’’قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے‘‘فتنۃ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر  اور وزیراعظم  کا پیغام

اسلام آباد:

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے فتنۃ الہندوستان کے ناپاک اور دہشت گردانہ عزائم  ناکام بنانے پر پاک فوج کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل  میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ انہوں نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔  پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ انہوں نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار  بھی کیا۔

پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔

انہوں نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش  کی اور کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام موت ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی  دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں  خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان کے   30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  فتنہ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔  فتنہ الہندوستان کے   دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو  کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ  نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم   سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔  پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی اور پولیس کی لکی مروت میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • ڈی جی خان: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
  • تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک 
  • سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی؛ فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • افغانستان سے در اندازی کی کوشش ، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک
  • لکی مروت:دہشتگردوں کا پولیس چوکی حملہ،چوکی بارودی مواد سے اڑا دیا
  • ’’قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے‘‘فتنۃ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر  اور وزیراعظم  کا پیغام
  • پاک فوج کی بروقت کارروائی، پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک