سی ٹی ڈی اور پولیس کی لکی مروت میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے لکی مروت میں کارروائی کرکے 3 دہشتگردوں کو پلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے ٹیپو گل گروپ سے تھا جنہیں ضلع لکی مروت میں گزشتہ رات کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان عامر خان نے ایک بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر حرامہ ٹالہ گاؤں کے قریب خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور 3 مطلوب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکار جاں بحق
پولیس کے بیان کے مطابق یہ دہشت گرد ٹی ٹی پی کے ٹیپو گل گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور سی ٹی ڈی کے اہلکار واحد اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور کانسٹیبل ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
پولیس نے مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت وسیم اللہ عرف عمر خطاب، قدرت اللہ عرف ابو بکر اور ہجرت اللہ عرف ہجرت کے طور پر کی ہے جو لکی مروت کے ہی رہائشی تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ دہشت گرد بنوں سی ٹی ڈی کو بھی آئی ای ڈی دھماکوں اور پولیس پر حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں پولیس دہشتگرد سی ٹی ڈی عسکریت پسند لکی مروت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس دہشتگرد سی ٹی ڈی عسکریت پسند لکی مروت لکی مروت پولیس کے سی ٹی ڈی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی بنوں میں عمل میں لائی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں